462

فلیٹ کی دیواروں پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے جب کہ اس کی کئی اشیا بھی سونے کی ہیں۔

رحیم یار خان: بلوچستان کے بعد پنجاب سے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ شیرباز کو گرفتار کر لیا۔ شیرباز گزشتہ 4 برس سے رحیم یارخان کے صحرائی علاقے میں چرواہے کے روپ میں رہائش پزیر تھا اور وہ بھارت سے آنے اور جانے والوں کا سہولت کار تھا، انھیں قیام و طعام اور سفری سہولیات سمیت دیگر ضروریات پوری کر کے دیا کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر باز نے مقامی لوگوں سے سماجی روابط بھی قائم کر رکھے تھے اور وہ مقامی افراد کے ذریعے پولیس اور دیگر معلومات حاصل کر کے اپنی کارروائیاں کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے مستونگ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس نیوی افسر کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو حسین مبارک پٹیل کے نام سے رہ رہا تھا اور وہ ایران کی بندرگاہ چاہ بہار کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں