14,155

ورسک روڈ پر 37ماربل فیکٹریاں سیل

پشاور۔ محکمہ ماحولیات خیبر پختونخوا نے کاروائی کرتے ہوئے ورسک روڈ پر واقع 37ماربل فیکٹریوں کو خارج شُدہ مواد ضائع نہ کرنے اور فیکٹریوں میں بنیادی مشینری کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا ہے ۔اس مقصد کے لیے محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈاریکٹرمحمد حنیف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید خان اور مانیٹرنگ افسران انوارالحق ، نوید انجم ،اور طارق محمود پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ٹیم نے انوارمینٹل پروٹیکشن آرڈر (ای پی او)کے تحت ورسک روڈ پشاور ، درمنگی ، پیر بالا اور سفید سنگ روڈ پر واقع 60ماربل فیکٹریوں کو ای پی او پر عملدار آمد کے فوری احکامات جاری کئے ۔

ٹیم کی رپورٹ کے مطابق صر ف 7ماربل فیکٹریاں ای پی او ہدایات پر عمل کررہی ہیں اس سلسلے میں دوسری ٹیم نے قصہ خوانی بازار میں مختلف پرنٹنگ پریس مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پرنٹنگ پریس مشینری مالکان کو ای پی او پر عملدارآمد کرنے کے احکاما ت جاری کئے اس خصوصی کاروائی کے دوران پشاور اور مضافات میں واقع 44ماربل فیکٹریوں کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں