35

فیس بک اور ٹوئٹر کا اہم فیچر واٹس ایپ میں شامل

سلیکان ویلی۔ واٹس ایپ میں جلد ہی ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔ یہ فیچر بہت پہلے سے فیس بک اور ٹوئٹر پر موجود ہے جس کے ذریعے کسی پوسٹ کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھا جاسکتا ہے البتہ یہ سہولت صرف ایک پوسٹ کیلئے ہے۔ نئے واٹس ایپ فیچر کی بدولت صارفین کیلئے یہ ممکن ہوگا کہ اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے تاکہ انہیں تلاش کرنے کیلئے سکرول ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔

سب سے اوپر رکھی جانے والی چیٹس کی نوعیت انفرادی بھی ہوسکتی ہے اور وہ گروپ چیٹس بھی ہوسکتی ہیں۔ فی الحال یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بی۔ٹا ورژن 2.17.162 اور 2.17.163 میں دستیاب ہے جنہیں پلے سٹور یا ’’اے پی کے مرر‘‘ سے بطور بی۔ٹا ٹیسٹر رجسٹر ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ فیس بْک کی طرح واٹس ایپ میں بھی ’’سب سے اوپر‘‘ رکھی گئی چیٹس اس وقت بھی سب سے اوپر ہی رہیں گی کہ جب دوسری چیٹس میں نئے پیغامات موصول ہورہے ہوں۔ واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو عوامی سطح پر پیش کرنے کیلئے کوئی تاریخ تو نہیں دی گئی ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ فیچر اسی ماہ کسی نئی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں