محمد عباس کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ، 5 کھلاڑی آؤٹ کئے

روسیو ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمدعباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے دوران ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار باؤلنگ کی اور 46 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔