30

.سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے کانسی کا ایک اورتمغہ جیت لیا

راولپنڈی: چوتھی اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے کانسی کا ایک اورتمغہ جیت لیا،پاکستان نے 200 ضرب 4 میٹر فری سٹائل ریلے ویمنز سوئمنگ ٹیم ایونٹ میں کانسی کاتمغہ حاصل کیا،اس طرح تیسرے روز مجموعی طور پر ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کیساتھ پاکستان 14 ویں پوزیشن پرآگیا،تیسرے روز میڈلز پوزیشن پر آذربائیجان پہلے،ترکی دوسرے اورانڈونیشیا تیسرے نمبرپررہا،پاکستان کی جانب سے 200 ضرب چار میٹر فری سٹائل ریلے ویمنز سوئمنگ ٹیم ایونٹ میں بسمہ خان،جہاں آرا،کرن خان اور مشال عائشہ ایوب نے برانز میڈل جیتا،عقیل خانم،محمدعابد اور مزمل مرتضیٰ پر مشتمل پاکستانی ٹینس ٹیم نے اپنے تمام میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،گزشتہ روز پاکستان ریسلنگ اورٹیبل ٹینس ٹیمیں بھی باکو پہنچ گئیں،تیسرے روز آذربائیجان پہلے،ترکی دوسرے،انڈونیشیا تیسرے،ایران چوتھے،ازبکستان پانچویں،اردن چھٹے،الجیریا ساتویں، مصر آٹھویں، بنگلہ دیش نویں، کرغستان دسویں،تیونس گیارہویں،قطر بارہویں، سعودی عرب 13 ویں اور پاکستان 14 ویں پوزیشن پررہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں