بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 32 منصوبوں پر دستخط

بیجنگ ۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تحت چھ سب فورم میں 18ممالک او ر 8عالمی تنظیموں کے مابین 32 دو طرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون کی دستاویزات اور منصوبوں پر دستخط کئے گئے،چین نے متعلقہ ممالک سے ون بیلٹ ون روڈفنانسنگ کے رہنمااصولوں پر دستخط کئے، ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک،نئے برکس ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سمیت کثیر الطرفہ ترقیاتی بینکوں سیبیلٹ اینڈ روڈکے تحت تعاو نکے فروغ کی یادداشتوں پردستخط کئے، چین ، آئی ایم ایف مشترکہ مفاہمت کی یادداشت دستخط کئے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے اعلی سطح کے اجلاس کے تحت چھ سب فورم اجلاس میں چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان پالیسیوں پر تبادلہ خیال،تنصیبات کی رابطہ سازی،تجارت کی ہمواری،تمام مالیاتی سرگرمیوں،عوام کے دلوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے فروغ اورتھنک ٹینکس کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پندرہ سوسے زائدچینی اورغیرملکی نمائندوں نے ان موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سلسلہ وار معاہدوں پر دستخط کئے اور کئی تجاویز سے اتفاق کیا۔ پالیسی پر تبادلہ خیال کے حوالے سے اجلاس میں بتیس دو طرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون کی دستاویزات اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔جن میں اٹھارہ ممالک اور آٹھ عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔تجارت کی ہمواری کے موضوع پرسب فورم میں دیبیل ٹاینڈروڈانیشیٹوکے تحت تجارت کی ہمواری کے فروغ کے حوالے سے تعاون کی تجویز جاری کی گئی۔

سب فورم کے دوران چین کی وزار ت خزانہ نے متعلقہ ممالک کی وزارتوں سے ون بیلٹ ون روڈفنانسنگ کے رہنمااصولوں پر دستخط کئے اور ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک،نئے برکس ترقیاتیبینکاورعالمی بینک سمیت کثیر الطرفہ ترقیاتی بینکوں سے دیبیل ٹاینڈروڈانیشیٹوکے تحت متعلقہ میدانوں میں تعاو ن کی مضبوطی کے حوالے سے یادداشتوں پردستخط کئے۔پیپلزبینک آف چائنا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے چین – آئی ایم ایف مشترکہ صلاحیت کی تعمیر کے لئے مرکز کے قیام پر مفاہمت کی یادداشت،چیک کے مرکزی بینک سے تعاون اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

عوام کے دلوں کوایکدوسرے سے منسلک کرنے کے حوالے سیسب فورم میں دو ہزار سترہ سے دو ہزار بیس تک عوام کے دلوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے فرو غ کیلئے چینی سماجی تنظیموں کی جانب سے عملی منصوبہ،دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کا نیٹ ورک، عوامکیدلوں کوایک دوسرے سے منسلک کرنے کے حوالے سے عالمی تھنک ٹینکس کے تعاو ن کے منصوبے کے آغازکا اعلان کیا گیا۔