32

شعیب اختر ا ور وسیم اکرم مولا جٹ اور نوری نتھ بن گئے

وسیم اکرم اور شعیب اختر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو اہم نام ہیں جنہوں نے کئی سالوں تک کرکٹ کی دنیا میں اپنے شاندار کھیل سے شائقین کو محظوظ کیا تاہم اب ان دونوں کا یہ نیا روپ آپ کو حیران کردے گا۔

ان دونوں نے 1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے کردار مولا جٹ اور نوری ناتھ کا کردار اپنایا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تایم ان دونوں نے یہ روپ کسی نئی فلم یا ڈرامے کے لیے نہیں بلکہ رمضان میں نشر ہونے والے ایک انٹرٹینمنٹ پروگرام کے لیے اپنایا۔

جیو ٹی وی کے ایک ذرائع نے  بات کرتے ہوئے وسیم اکرم اور شعیب ملک کی ایک ساتھ گیم شو کی میزبانی کی خبر کی تصدیق کی۔

رمضان ٹرانسمیشن کے لیے کیے جانے والے گیم شو میں یہ دونوں مولا جٹ اور نوری ناتھ کا روپ اپنائیں گے، اس گیم کا نام ’جیو کھیلو پاکستان‘ ہوگا۔

تاہم وسیم اکرم کی اہلیہ نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ وسیم اکرم کے نئے روپ سے متاثر نظر نہیں آئیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’جب آپ کچن میں کھانا بنا رہی ہوں اور شوہر نوری ناتھ کے کردار میں جلوہ گر ہوجائیں‘۔

شو کے پرومو کو دیکھ کر اس بات کا بھی اندازہ ہوا کہ ان دونوں کے ساتھ شو پر کئی اور نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی جن میں بشریٰ انصاری، نعمان اعجاز وغیرہ شامل ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وسیم اکرم اور شعیب اختر کا یہ منفرد گیم شو شائقین کو محظوظ کر پائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں