24

پیسہ ‘شہرت ‘ نام اور ایوارڈ غیر متوقع چیزیں ہیں‘شاہ رخ خان

نئی دہلی۔ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری سے منسلک تمام چیزیں چاہے وہ پیسہ ‘شہرت ‘ نام اور ایوارڈ ہو یہ تمام چیزیں آنی جانی ہیں اور غیر متوقع ہیں‘ انہوں نے کہا کہ اداکار کی حیثیت سے ان کے کام کا مقصد خوشیاں بکھرنا ہیں اور پیسہ‘ شہرت اور ایوارڈ ان سے نتھی ہیں جس کیلئے وہ بہت خوش اور شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کوشش اور کام کئے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا اور میرا خیال ہے کہ اس کامیابی میں کوئی خوشی بھی محسوس نہیں گی اور اگر ہم کسی کی مدد کے بغیر کوئی کامیابی حاصل کریں گے اور سخت محنت کریں گے تواس سے اچھی بات کوئی نہیں ہوسکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں