ادویہ ساز کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی سے انکار

پشاور۔ملک کی 40بڑی ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے انکارکر تے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے سندھ ہائی کورٹ نے ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اپپلیٹ بورڈ سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا تھا قیمتوں میں اضافہ کرنے والی پندرہ بین الاقوامی اور پچیس سے زائد مقامی ادویات ساز کمپنیوں کی ستر فیصد ادویات ملک میں استعمال ہو رہی ہے مذکورہ کمپنیوں نے دسمبر 2015ء میں قیمتوں میں ازخود70فیصد اضافہ کیا تھا جس پر ڈر گ پرائس پالیسی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرتے ہو ئے حکم امتناعی حاصل کیا گیا تھا جس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا ہے تاہم ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے انکار کیا ہے۔