27

دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے

کراچی /نیویارک(صباح نیوز)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل کی سو ممالک اور اداروں کی فہرست میں پاکستان44ویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکا 8133ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پہلے، جرمنی3377ٹن کے ساتھ دوسرے جبکہ آئی ایم ایف2814ٹن ذخائر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فہرست میں چین1842ٹن کے ساتھ چھٹے ، بھارت557ٹن ذخائر کے ساتھ گیارہویں جبکہ پاکستان 64ٹن ذخائر کے ساتھ 44ویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں