اگر آپ کو کپڑے استری کرنا پسند نہیں تو اس آسان نسخے پر عمل کریں، کبھی استری نہیں کرنا پڑے گی

لندن(نیوزڈیسک)اگر بجلی نہ آرہی ہوتو کپڑے استری کرنا ممکن نہیں ہوتا اور کچھ لوگوں کو تو کپڑے استری کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہوتالہذا ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ذیل میں بتائے گئے نسخے پر عمل کریں اور کپڑے استری کرنے سے جان چھڑا لیں۔
جب آپ کپڑے دھوکر انہیں سکھانے کے لئے ڈرایئر میں ڈالیں گے تو ان میں تولیے کو پانی میں اچھی طرح بھگوکر اسے بھی ڈرایئر میں ڈال دیں اور 10منٹ تک ہائی پر رکھ کر چلائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے تولیے میں موجود نمی ڈرایئر میں بھاپ میں تبدیل ہوتی ہے اور کپڑوں کو نمی ملنے سے ان کی سلوٹیں دور ہوجاتی ہیں۔جتنا زیادہ ڈرایئر کا درجہ حرارت زیادہ ہوگا اتنا ہی جلدی اور زیادہ سلوٹیں دور ہوجائیں گی اور جتنے کم کپڑے ڈرایئر میں ہوں گے ان کی سلوٹیں بھی اتنی زیادہ دور ہوجائیں گی۔ڈرایئر میں جتنی زیادہ جگہ ہوگی اتنا ہی کپڑوں کو زیادہ جگہ کی وجہ سے گھومنے کا موقع ملے گا اور سلوٹیں دور ہوتی جائیں گی۔اگر آپ کپڑوں کے سکڑنے یا ان کی اعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے ایسا کرنے سے گھبرارہے ہیں تو چھوٹا تولیابھگوکرڈرایئر کو میڈیم پر رکھیں اور پانچ منٹ تک لگائیں۔اس طریقے سے کپڑے سکڑیں گے بھی نہیں اور ان کی کوالٹی بھی اچھی رہے گی۔

اگر آپ کے پاس ڈرایئر نہ ہوں تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ پھر بھی اپنے بغیر استری کپڑوں سے سلوٹیں نکال سکتے ہیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ اپنے کپڑوں اور 10منٹ تک ایسے باتھ روم میں لٹکانا ہے جہاں نہانے کے بعد گرم پانی کی بھاپ موجود ہو۔کپڑے باتھ روم کی نمی کی کو جذب کرلیں گے اور اس کے بعد انہیں کسی سخت چیز سے رگڑیں،آپ چاہیں تو انہیں پہن کر بھی سلوٹیں نکال سکتے ہیں۔