34

ایک اور ایئر لائن نے قطر ائیرویزکے ملازمین کو بڑی پیشکش کردی

ریاض(این این اائی)سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر ائیر ویز میں ہوابازی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو اپنے ہاں ملازمت دینے کے لئے تیار ہے۔ فلائی ناس، کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی سعودی فضائی کمپنی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلائی ناس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا قطر ائر لائنمیں کام کرنے والے سعودی شہریت کے حامل ہوا باز، معاون ہواباز، مرمت، سیکیورٹی اور

دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہری اگر فلائی ناس میں خدمات سرانجام دینا چاہیں تو کمپنی ان کا خیر مقدم کرے گی۔اندازوں کے مطابق جب سے سعودی عرب سمیت تین خلیجی ملکوں اور مصر نے قطر کا سفارتی، تجارتی اور سیاحتی بائیکاٹ کیا ہے قطری فضائی کمپنی کی آمدن 30 فی صد کم ہو گئی ہے۔ اگر یہ بحران مزید جاری رہتا ہے تو قطری فضائی کمپنیوں کوغیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں