دنیا بھر میں آج سال طویل ترین دن کا جشن

لندن۔سال کے طویل ترین دن کا جشن منانے ہزاروں افراد یورپ میں واقع تا ریخی یا دگاراسٹون ہیج پہنچ گئے۔دنیا بھر میں آج بدھ کو سال کا طویل ترین دن مختلف انداز میں منایا جائے گا،جہاں لوگوں کی کثیر تعداد سوا نیزے پر آگ برساتے سورج اوردھوپ کو انجوائے کرتے ہوئے اس دن کاجشن مناتے ہیں۔ایسا ہی ایک نظارہ برطانیہ کی تاریخی یادگاراسٹون ہیج پر بھی ہر سال دیکھنے کو ملتا ہے جہاں موسمِ گرما کے اس انقلابِ شمسی کو دیکھنے ہزاروں افراد اس جگہ کا رخ کرتے ہیں۔