13

خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی پر خصلت ہسپتال پارہوتی مردان میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

پشاور( خبر نگار ) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی پر خصلت ہسپتال پارہوتی مردان میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔جس میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ تقریب سے خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبد الستار ایدھی کی خدمات دُنیا کے لئے ایک مثال تھی انہوں نے انسانیت کی جو خدمت کی ہے وہ قابل ستائش اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عبد الستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں وہ بے لوث انسانی خدمات کے اعلیٰ مثال تھے اس عظیم انسان نے جاتے جاتے اپنی آنکھیں بھی قوم کو عطیہ کر دیں تھی عبد الستار ایدھی نے ہمیشہ مذہب،رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی جو خدمت کی ہے اس کی پوری دُنیامعترف ہے انہوں نے اپنی زندگی غریب و نادار لوگوں کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی اور پوری زندگی دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کی جو کہ ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں