22

پشتوٹیلی فلموں اور سی ڈی ڈراموں کے اداکار حمزہ نوشہروی نے پشتو فلم ’زخمونہ‘ میں ولن کا کردار اداکرکے ہم عصر اداکاروں کے لئے خطرے کی گھنٹی

پشاور( خبر نگار )پشتوٹیلی فلموں اور سی ڈی ڈراموں کے اداکار حمزہ نوشہروی نے پشتو فلم ’زخمونہ‘ میں ولن کا کردار اداکرکے ہم عصر اداکاروں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا کر پشتوفلمسازوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نئے ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ نوشہروی کو پہلی بار ہدایتکار شاہد عثمان نے پشتو فلم تیزاب میں متعاراف کروایا اس کے بعد انہوں نے ’خاندانی جوارگر‘’گندگیری نہ منم‘سوداگر کے علاوہ کئی پشتو فلموں میں اداکاری کی لیکن ’زخمونہ‘ میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار حمزہ نوشہروی نے بتایا کہ پشتو فلم ’تیزاب‘ میں کام کرنے کے بعد کئی پشتو ہدایتکاروں نے فلموں میں کام کرنے کی آفرز کی تھی لیکن میں نے معذرت کرلی اور ان فلموں میں کام کی جس میں میرے کردار اہم تھے۔جب شاہد عثمان نے ’زخمونہ‘ کاکردار سنایا تو اس میں کام کرنے کی حامی بھرلی کیونکہ پشتو سنیما میں شاہد عثمان ہی واحد ہدایتکار ہے جو کرداروں کو دیکھ کر اداکاروں کا انتخاب کرتے ہیں جس کی زندہ مثال پشتو فلم ’زخمونہ‘ جوعید کے پہلے روز سے لیکر اب تک نمبرون پوزیشن پر ہے۔’زخمونہ‘ نے پشتو سنیما کی تاریخ کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ بڑی عید کی فلموں کا آفر ہوچکاہے لیکن ابھی تک حامی نہیں بھرا اگر معیاری رول ملا تو ضرور کام کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں