میرا فیس بک نادیہ گل اوریجنل پیج کے نام پر ہے۔ نادیہ گل

پشاور( شوبزڈسک ) پشتو زبان کی اداکارہ و گلوکارہ نادیہ گل نے اپنے نام سے تمام بننے والی جعلی فیس بک آئی ڈی کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا فیس بک نادیہ گل اوریجنل پیج کے نام پر ہے جبکہ بعض افراد نے میرے نام سے لاتعدادجعلی فیس بک آئی ڈی بنائی ہے جس پر میرے پرستاروں سے بیش بہا قیمتی تحائف اور نقد رقوم وصول کررہے ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سلسلے میں نادیہ گل نے ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی آئی ڈی بنانے والے کے خلاف تحقیقات کرکے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزل گائیگی بہت مشکل کام ہے یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں اچھے کلام کا انتخاب اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کافی خوش آئندہے کہ نیو ٹیلنٹ پشتو موسیقی کی طرف آرہا ہے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ موسیقی کے حوالے سے باقاعدہ تربیت لیں‘ ایک گانا گانے سے کوئی گلوکار نہیں بن سکتا کمپیوٹر کسی کو گلوکار نہیں بناسکتا جب تک کوئی گلوکار لائیو گلوکاری نہیں کرسکتا وہ گلوکارہے ہی نہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان گلوکاروں نے ریاضت کی بجائے کمپیوٹر کا سہارا لیا ہوا ہے اور اس سے نیو ٹیلنٹ پروموٹ نہیں ہورہا ہے اور ایک گانے کے بعد انکا نام لینے والا پھر کوئی نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت کے اندر رہتے ہوئے پشتو موسیقی کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے جب ہم دوسرے لوگوں کی نقل کریں گے اور غیروں کی ثقافت اپنائیں گے تو ہم کیسے ترقی کرسکیں گے جب تک اپنی ثقافت کے اندر رہتے ہوئے فن وثقافت کے فروغ کیلئے کام نہیں کریگا ہم کسی بھی میدان میں ترقی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ عید الفطر کے موقع شارجہ اور ابو ظہبی میں پیش کی جانی والی پشتو میوزیکل ورائٹی شو محفل دمسافروں بے حد کامیاب رہی انہوں نے کہا کہ بڑی عید پر بھی بیرون ملک پیش کی جانی والی میوزیکل شوز میں حصہ لیکر پختون قوم کی نمائندگی کرونگی۔Nadia gul original page :facebook