آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن مردان کی تنظیم نو مکمل ،شاہ روم خان صدر اور مدثر خان جنر ل سیکرٹری منتحب

پشاور( خبر نگار ) آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن مردان کی تنظیم نو مکمل ،شاہ روم خان صدر اور مدثر خان جنر ل سیکرٹری منتحب،گزشتہ دنوں آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن مردان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور(اے این ٹی اے) مردان کے لئے شاہ روم خان ( ایس ایس ٹی)صدر، منظوراحمد(اے ٹی) سنےئر نائب ، مد ثر خان( ایس ایس ٹی) جنر ل سیکرٹری ،فاروق شاہ ( ایس ایس ٹی) فنانس سیکرٹری ، محمد سعید( پی ایس ٹی ) ڈپٹی فنانس سیکرٹر ی اورمحمد ستار(ڈی ایم ڈی)پریس سیکرٹری منتحب ہوگئے۔نو منتحب صدرشاہ روم خان نے آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن مردان کے عہدایداروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ میں اساتذہ کا بے حد مشکور ہوں جس نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے (اے این ٹی اے) کا صدر منتحب کرلیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔