قومی وطن پارٹی پی کے 26مردان کے جنرل سیکرٹری عابد حیات با با خیل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرے گی

پشاور( خبر نگار ) قومی وطن پارٹی پی کے 26مردان کے جنرل سیکرٹری عابد حیات با با خیل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرے گی،قومی وطن پارٹی کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے پختونوں کا حقیقی لیڈر آفتاب احمد خان شیر پاؤ ہیں اسی وجہ سے لوگ جوق در جوق قومی وطن پارٹی کی مقبولیت آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی میں شامل ہورہے ہیں قومی وطن پارٹی کا ہے سیلاب آنے والے وقتوں میں ان تمام مسائل سے عوام کو نجات دلا کر رہے گا آنے والے وقتوں وقت میں قومی وطن پارٹی ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر صوبے میں آئندہ حکومت قومی وطن پارٹی کی ہوگی ۔