24

مسٹر مردان کا ٹا ئٹل جیتنے والے مقتول سجاد حبیب کی دوسری برسی حاجی کورنہ نیو بغدادہ مردان میں منائی گئی

پشاور( )2014ء میں مسٹر مردان کا ٹا ئٹل جیتنے والے مقتول سجاد حبیب کی دوسری برسی حاجی کورنہ نیو بغدادہ مردان میں منائی گئی جس میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مردان کے عہد ایداروں ، دوستوں اور رشتہ داروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔سجاد حبیب (مرحوم) 2014میں مسٹر مردان بنے تھے لیکن اگلے ہی سال اپنے چچا زاد بھائیوں نے اس کو گولی ماردی جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔یاد رہے کہ سجاد حبیب کا گھرانہ تاحال انصاف سے محروم ہے اور انصاف کے دعویدار اس حکومت میں بھی ان کو انصاف نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں