35

انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری،ملک بھر میں 38 گھنٹے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی

اسلام آباد( آن لائن)انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری،ملک میں 38 گھنٹے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ،جی ایم پی ٹی سی ایل عمران جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کیبل کی تکنیکی خرابی دور ہو گئی ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے جبکہ زیر زمین کیبل سی می وی4پر کام جاری ہے جس کی مکمل بحالی میں چندگھنٹے لگیں گے ۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ سمندر میں نہیں ہے بلکہ آئی می ووئی کے مطابق فالٹ سعودیہ میں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں تھااور 38 گھنٹے بعد وہ فالٹ دور ہو گیا ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے ۔

پاکستان میں دراصل انٹرنیٹ کو کیا ہوا ہے؟ پی ٹی سی ایل کے عہدیدار میدان میں آ گئے، ایسی وجہ بتا دی جو آپ کو بالکل بھی پسند نہ آئے گی

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سے فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والے فالٹ کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک بھر میں یا تو انٹرنیٹ بالکل ہی نہیں آ رہا یا اگر آرہا ہے تو اس کی سپیڈ مایوس کن حد تک کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں