’’کترینہ کیف کی چپکے سے پاکستان آمد کا انکشاف‘‘ کس شخصیت کے پاس کیا کرنے آئی تھیں؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور باربی ڈول کترینہ کیف کی پاکستان خفیہ آمد کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے سوشل میڈیا پر اپنی ماضی کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، اس تصویر میں کترینہ کیف ان کے پہلو میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ حسن شہریار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کترینہ کیفایک دفعہ ان کے سٹوڈیو سے کپڑے خریدنے کیلئے خصوصی طور پر لاہور آگئی تھیں۔وہ بدھ کا روز تھا اور کترینہ کیف کپڑوں کی خریداری کیلئے میرے لاہور میں واقع سٹوڈیو آگئی تھیں۔ کترینہ کیف حقیقی زندگی میں بہت ہی دراز قامت اور خوبصورت تھیں۔ کترینہ سے گفتگو کرکے مزہ آیا، وہ بہت ہی میٹھا بولتی ہیں، ہماری پوری ٹیم ہی انہیں اپنے سٹوڈیو میں پا کر بہت ہی پرجوش تھی‘۔