93

پشتو فلم لمبے سے میری کامیابیوں کا ایک اور اننگز شروع ہوگا ، شاہد عثمان

پشتو باکس آفس کے نوجوان ڈائریکٹر شاہد عثمان نے کہا ہے کہ بڑی عید کو ریلز ہونے والی میگا بجٹ کی پشتو فلم لمبے سے میری کامیابیوں کا ایک اور اننگز شروع ہوگا اور یہ اننگز میں کافی دیر تک کھیلنا چاہتا ہوں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ۔ کہ پشتو فلم لمبے تقریبا تقریبا کمپلیٹ ہو چکی ہے فلم کے کئی ٹیکنیکل شعبے اپنی مثال آپ ہیں خصوصا فلم کی تدوین ، بیک گراؤنڈ میوزک ، عکاسی ، شعبہ اداکاری اور شاعری کمال کی ہے اور جس طرح میری سابقہ پشتو فلموں اقرار اور زخمونہ نے باکس آفس پر حکومت کی اسی طرح پشتو فلم لمبے کو بھی فلم بین بہت انجوائے کریں گے ، پشتو فلم لمبے میں عجب گل، ارباز خان، سدرہ نور، کرینہ جان، آفرین پری،آصف یوسفزئی، لیلا نواب، حمزہ،خالدہ یاسمین،عمران خان خٹک ، زمان بغدادی اور جہانگیر خان نے اہم رول پلے کئے ہیں فلم کی سٹوڈیوز رپورٹ انتہائی تیز بتائی جا رہی ہے ۔ پشتو فلم لمبے کے ایڈیٹر عمران علی ، مصنف سلیم مراد، ڈائیلاگ سجا دعلی ،میڈیا انچارج اعجاز خان بے گناہ اور کیمرہ مین اکرم پلھروان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں