104

عیدا لاضحی پر جس ڈائریکٹر کا فلم ہٹ وہ پشتو سنیما کے لئے ہمیشہ فٹ

پشتو فلم جرم او سزا پشاور میں ٹریفک جام کرے گی ،فلم ایڈیٹر اسدز ادہ
کراچی ( شوبزڈسک )
خیبر پختون خواہ کے صف اول کے ایڈیٹر اور فلم سازاسد زادہ نے کہا ہے کہ بڑی عید پر ریلز ہونے والی پشتو فلم جرم او سزا پر ہدایت کار ارباز خان اورفلم کی تمام ٹیم نے دن رات ایک کرکے محنت کی ہے اور انشاء اللہ بڑی عید کو پشاور میں پشتو فلم جرم او سزا کا دمادم مست قلندر ہوگا ۔ معروف شوبز صحافی اعجاز خان بے گناہ کو اسد زادہ نے بتایا کہ پشتو فلم جرم او سزا کی کہانی، ڈائیلاگ، لوکیشن، میوزک ، شاعری ، تدوین اور دیگر شعبوں پر ارباز خان نے بے پناہ محنت کی ہے فلم میں سبھی فنکاروں نے لگن اور محنت سے کام کیا ہے اور اس بڑی عید پر جس ڈائریکٹر کا بھی فلم ہٹ وہ مستقبل کے لئے پشتو سنیما کے لئے فٹ ہوگا ،پشتوسنیما اور پشتو باکس آفس پر صرف اس کا ہی سکہ چلے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں اسد زادہ نے مزید کہا کہ بڑی عید کے لئے پشتو فلم جرم او سزا ایک پرفیکٹ فلم ہے جس میں زبردست ڈرامہ اور ایکشن موجود ہے اور ہم نے اس بار عام روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے۔پشتو فلم جرم او سزا ریلز کے لئے تیار ہیں اور بڑی عید پر یہ فلم پشاور سمیت ملک بھر میں ریلز ہو رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پر پچاس لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جب کہ فلم کی سٹوڈیوز رپورٹ بھی شاندار بتائی جا رہی ہے فلم کے مصنف سلیم مراد، مکالمہ نگار سجاد علی ، میڈیا انچارج اعجاز خان اور کیمرہ مین اکرم پلھروان ہے جب کہ فلم میں ارباز خان ، عجب گل اور جہانگیر خان کا خونی ایکشن موجود ہیں فلم میں ہیروئن کا کردار آفرین پری اور سدرہ نور نے پلے کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں