32

خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض کارکنوںکو ایک ہی صف میں کھڑا کرنا اور سرخ جھنڈے تلے متحد کرنا میرامشن ہے

پشاور( خبرنگار )خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض کارکنوں اور خدائی خدمتگاروں کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنا اور سرخ جھنڈے تلے متحد کرنا میرامشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و ایم این اے اورسابق وزیر اعلیٰ امیر حید رخان ہوتی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کے بعد انکی رہائش مردان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ہم باچا خان بابا کے عدم تشدد کے فلسفے کے علمبردار ہیں۔آئندہ الیکشن میں اے این پی مردان میں کلین سویپ کرے گی کیونکہ عوام کی نظریں اے این پی لگی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں