43

کیا آپ جانتے ہیں یہ کون سی اداکارہ ہیں؟

پاکستان کی ایک کامیاب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بچپن کی ایک خوبصورت یاد مداحوں سے شیئر کی، لیکن کیا آپ کو اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ کون سی اداکارہ ہیں؟

اگر نہیں؟ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ کامیاب اداکارہ ماہرہ خان ہیں، جنہوں نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی شاندار اداکاری سے خوب نام کمایا۔

32 سالہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ بچپن کی تصویر شیئر کی، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر کے ساتھ بھی انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ورنہ‘ کی پروموشن ہی کی۔

ماہرہ نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں کو یاد دلایا کے ان کی فلم ’ورنہ‘ کی ریلیز میں صرف 9 دن باقی ہیں، اور سینما گھروں میں اس کے ٹکٹس فروخت کرنا شروع کیے جاچکے ہیں۔

اس پوسٹ سے اس بات کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ماہرہ اپنے کام سے کتنا لگاؤ رکھتی ہیں اور وہ اپنی فلم کے لیے کتنی پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ کی ہدایات شعیب منصور نے دی، یہ ماہرہ اور شعیب منصور کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے شعیب منصور کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، اس فلم کے ٹریلر اور ٹیزرز کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اس فلم کا حال ہی میں ایک نیا گانا ’پاور دی گیم‘ بھی ریلیز کیا گیا، اس گانے میں ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ فلم کے دوسرے اہم اداکار ہارون شاہد بھی نظر آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کے دو اور گانے بھی پیش کیے گئے تھے، جن میں ایک رومانوی تھا جبکہ دوسرا اس فلم کی وہ کہانی بیان کررہا تھا جب ماہرہ اور ہارون کے کردار ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے۔

فلم ’ورنہ‘ میں ہارون شاہد اور ماہرہ خان کے علاوہ ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں