68

صوبیہ خان کو پاکستانی بزنس مین نے شادی کی پیشکش کر دی

لاہور۔اداکارہ صوبیہ خان کو پاکستانی بزنس مین ملک مظفر نے شادی کی پیشکش کر دی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان ان دنوں انگلینڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں گوروں کے ساتھ پاکستانی تاجر مظفر ملک بھی اداکارہ صوبیہ خان کے سامنے دل ہار بیٹھا اور ڈرامے کے اختتام پر انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کر دی ۔ مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کا فی الوقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صوبیہ خان کو متعدد بار شادی کی پیشکش ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں