108

یتیم ولاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی مردان کا بھرپور ساتھ دینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

پشاور( خبرنگار ) یتیم ولاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی مردان کا بھرپور ساتھ دینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار بدرمنیر ویلفےئر آرگنائز یشن کے چےئر مین محمد جاوید یوسفزئی،حاجی محمد ابراہیم اور فواد حسین نے زمونگ جذبہ ویلفےئرسوسائٹی کے مرکزی چےئر مین محمد پرویز سے ادارے کے دفتر مردان میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر زمونگ جذبہ ویلفےئرسوسائٹی کے چےئر مین محمد پرویز نے ادارے کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ یتیم ولاچار بچے جنہیں تعلیم وتربیت ،صحت اور خورا ک کی مناسب سہولیا ت میسر نہیں۔بد قسمتی سے روز بروز بگڑتی معاشی صورتحال ،کم آمدنی اور سماجی رویوں کے باعث بھی خاندان کے لئے اْس کا بوجھ اْٹھانا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ بچے تعلیم و تربیت اور مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث معاشرتی اور سماجی محرومیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، بلکہ کئی تو بے را روی تک کا شکار ہو جاتے ہیں۔توجہ اور بنیادی سہولیات نہ ملنے کے باعث یہ یتیم ولاچاربچے معاشرے کے بے رحم تھپیڑوں کی نظر ہو جاتے ہیں۔ جہاں ان کی تعلیم و تربیت ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی بھی اِسی نازک صورت حال کے پیشِ نظر یتیم ولاچاربچوں کی کفالت کے حوالے سے کام کر رہی ہے ،جس کا مقصد یتیم و لاچاربچوں کا سہارا بن کر انہیں تعلیم و تربیت اور دیگر بنیادی ضروریات کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں تاکہ وہ با اعتماد اور صحت مند شہری کے طور پرملک و ملت کی ترقی میں اہم حصہ لے سکیں۔ہمارا ادارہ یتیم ولاچاربچوں کی کفالت اْن کے گھروں پرکررہی ہے۔پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اتنی بڑی تعداد میںیتیم بچوں کی کفالت کااہتمام صرف یتیم خانے بنانے سے پورا نہیں ہو سکتا۔اِسی ضرورت کے پیشِ نظر زمونگ جذبہ ویلفےئرسوسائٹی کے نام سے یتیم ولا چاربچوں کی کفالت کا ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کے تحت ایسے یتیم ولاچاربچوں اور بچیوں کی کفالت کا اہتمام اْن کے گھروں پر کیا جارہا ہے ،جو اپنے خاندان کے کفیل کے نہ ہونے کے باعث بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ مستقبل قریب میں زمونگ جذبہ کمپلیکس کے قیام کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش و تربیت کے لئے قیام و طعام، تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی نشو نما کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان میں بچوں کے لئے رہائش ، تعلیم اور صحت سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا ئیگی۔زمونگ جذبہ کمپلیکس عمارت میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تعلیم یا فتہ انتظامی عملہ موجود ہوگا جو بچوں کے لئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے صحت مند ماحول کا اہتمام کر یگا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر لیب ،ہنر سنٹر، لائبریری،سپورٹس گراؤنڈ، ان ڈور گیمز اوربچوں کی نفسیاتی نشوو نما کے لئے مختلف لیکچرز اور تعلیمی ٹورز کا اہتمام کیاجائیگا۔آج کا یتیم ولاچار کل کا جوان ہوگا اور یہ حقیقت ہے کہ بچپن میں بچہ جن محرومیوں اور احساس کمتری کا شکار ہوتا ہے اْس کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا اور یہ محرومیاں اْس بچے کے مستقبل پربری طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ یتیم و لاچاربچے ،جو ملک و قوم کا وارث بننے جا ر ہے ہیں، اِسے زیادہ سے زیادہ شفقت و محبت سے نوازیں۔ا گر بچپن میں یتیم ولاچارکو آوارہ چھوڑ دیا گیا اور اس نے غلط تربیت پائی تو یہ اپنے معاشرے کے لئے مفید شہری ثابت ہونے کی بجائے خطرہ بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں