122

گاڑیوں سے کوڑا کرکٹ سڑکو ں پر گرنے کا نوٹس

پشاور ۔چیف سیکر ٹری خیبر پختونخوا نے گندگی اٹھانے والی گاڑیوں سے کوڑا کرکٹ سڑکو ں پر گرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اس سلسلے میں سیکر ٹری محکمہ بلدیات اور چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس پی کے نام ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکثر اوقات گندگی اٹھانے والی گاڑیوں سے گندگی سڑکوں پر گر جاتی ہے ٗجبکہ گندے شاپنگ پیگز ہوا میں اڑ رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ پھیل رہا ہے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایسی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپا جائے اور گندگی اس طرح گاڑیوں میں ڈالی جائے کہ وہ سڑکو ں پر نہ گرے بصورت دیگر25 جنوری کے بعد پشاور کے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ ایس ایم ایس کے ذر یعے ایسی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تصاویر پراونشل ریفارمز منیجمنٹ یونٹ کو بھیجیں جس پر متعلقہ عملے کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں