119

پشتو فلموں کے اداکار بدرمنیر مرحوم اور اداکار شاہد خانمحمد جاوید یوسفزئی سے انکے بڑے بھائی سرفراز خان کی وفات پر تعزیت کیلئے

پشاور( شوبزڈسک ) پشتو فلموں کے اداکار بدرمنیر مرحوم اور اداکار شاہد خان کے صاحبزاد وں اداکار سعید منیر اور عباس شاہد نے بدرمنیر ویلفےئر آرگنائزیشن مردان کے چےئرمین محمد جاوید یوسفزئی سے انکے بڑے بھائی سرفراز خان کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے گھر شیخ ملتون ٹاؤن مردان اور بعد میں قبر پر حاضری کرکے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آل پاکستان سپر سٹار شاہد خان اینڈ ڈائر یکٹر ارشد خان فیڈریشن کے چیف آرگنائزر محمد شعیب بدر،چےئرمین ایم آیاز مردانوی اور عجب گل مینہ وال کے فواد حسین سرحدی بھی موجود تھے۔ محمد جاوید یوسفزئی نے اداکار آصف خان،عجب گل،گلوکار خیال محمد،انورخیال،وصال خیال اور ثقافتی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھائی کی وفات پر مردان آئے اور تعزیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں