139

سابق ایم پی اے سکندر عرفان پیپلز پارٹی میں شامل

پشاور۔صوابی سے اے این پی کے سابق ایم پی اے سکندر عرفان نے آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی سے اے این پی کے سابق ایم پی اے سکندر عرفان نے پشاور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ سکندر عرفان نے اس موقع پر باضابطہ طورپر پیپلز پارٹی میں شمولت کا اعلان کیا۔


اس موقع پر سکندر عرفان کے 11دیگر ساتھیوں جن میں سبحان اللہ ٗ ملک امان ٗ فاروق خان ناظم ٗ گوہر علی نائب ناظم ٗ ہارون رشید ٗ عبد الواحد ٗ امتیاز حسین ٗ فقیر محمد خان ٗ جان عالم خان ٗ محمد اقبال ٗ صفدر علی اور دانیال شامل ہیں نے بھی اے این پی سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو صوابی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جلد صوابی کا دورہ کرینگے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں