101

خیبر پختونخوا میں گھر بیٹھے لائبریری سے مستفید ہونیکاموقع

پشاور۔خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجوں کے ایک ہزار جبکہ جامعات کے 7ہزار798 طالبعلم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیجیٹل لائبریری سے گھر یا ہاسٹل میں بیٹھے مستفید ہوسکیں گے خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے طالبعلموں میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے اور انھیں مطالعاتی مواد کی باآسانی فراہمی کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیجیٹل لائبریری تک گھر یا ہاسٹل میں بھی رسائی فراہم کی ہے۔

اس سے قبل طالبعلم صرف اپنے کالج یا جامعہ میں ہی ڈیجیٹل لائبریری سے رہنمائی لے سکتے تھے تاہم خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے طالبعلموں کی سہولت کے لیے اسے کالج اور جامعہ تک محدود نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن محمد آیاز خان نے بتایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے ابتداء میں تجرباتی بنیادوں پر صوبے کے 2کالجوں اور 10جامعات کے طالبعلموں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس مقصد کے لیے محکمے کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی جنھوں نے ان درسگاہوں میں ورچوول پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کی انسٹالیشن کا کام مکمل کیا اور طالبعلموں کو گھر اور ہاسٹل میں ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی مہیا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں