89

12ہسپتالوں کو انصاف کارڈ میں شامل کرنیکی رپورٹ تیار

پشاور ۔صحت انصاف پروگرام کے تحت پشاور ٗ صوابی ٗ نوشہرہ ٗ چارسدہ کے مزید 12بڑے ہسپتالوں کو شامل کرنے کی جائزہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے صوبائی حکومت صحت انصاف پروگرام کے ذریعے صوبے کے تمام بڑے سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اس منصوبے میں توسیع کے پیش نظر پشاور ٗ صوابی ٗ چارسدہ میں معیاری ہسپتالوں کا سروے مکمل کر لیا گیاہے۔

سروے میں مجموعی طور پر تینوں اضلاع کے 34ہسپتالوں کا سروے کیاگیا تھا جن میں 12 ہسپتالوں کا معیار انٹرنیشنل سطح پر پایا گیا جس پر ان ہسپتالوں کو صحت انصاف پروگرام میں شامل کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں ان ہسپتالوں میں نوشہرہ اور چارسدہ کے 8 اور پشاور کے 4بڑے ہسپتال شامل ہیں ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں