100

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑجواب

کھوئی رٹہ۔لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین فوج کی مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی ، سول آبادی پر بلااشعال گولہ باری ، دو مکانات کو نقصان پہنچا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔

، تفصیلات کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے گاؤں موہڑہ چتر پر انڈین آرمی نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر شدید گولہ باری کی ، بلاشتعال گولہ باری سے موہڑہ چتر کے رہائشی حاجی طالب ولد سید محمد اور نعیم ولد عطاء اقوام جاٹ کے مکانات کو نقصان پہنچا پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کے جواب میں انڈین آرمی کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھرپور جوابی کارروائی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں