143

5 پاکستانی فنکار مشہور ہونے سے قبل کیسے تھے؟

آج کی مشہور شخصیات نہ صرف بہت زیادہ خوش لباس ہوتی ہیں بلکہ اس بات سے بھی بخوبی واقف ہوتی ہیں کہ ہمیں اپنے پرستاروں کو کیسے اپنی پرکشش شخصیت کے سحر میں گرفتار کرنا ہے- تاہم اس سب کے لیے طویل وقت اور کوشش کی ضرورت ہوتی ہے- پرکشش شخصیت کی ایک جھلک ہمیں چند مشہور پاکستانی فنکاروں میں بھی دکھائی دیتی ہے جو شہرت سے قبل آج کے مقابلے یکسر مختلف اور عام سے دکھائی دیتے تھے- ان کی شخصیت میں رونما ہونے والی پرکشش تبدیلیوں نے سب کو حیران کر دیا-

عائشہ عمر
عائشہ عمر نے شوبز کی دنیا میں اپنے کیریر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا- انہوں نے 8 سال کی عمر میں ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی- تاہم مشہور کامیڈی سیریل بلبلے میں عائشہ عمر کے خوبصورت کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا- تاہم اگر بات کی جائے عائشہ عمر کے پرکشش دکھائی دینے کی تو آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے 6کہ سال قبل عائشہ بالکل بھی ایسی جاذبِ نظر نہیں تھیں- انہوں نے اس تمام عرصے میں ناقابلِ یقین حد تک اپنا وزن کم کیا ہے جس سے ان کی ظاہری شکل و صورت میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی-

عاطف اسلم
عاطف اسلم نے اپنے میوزک کیریر کا آغاز مشہور گانے “ جل پری “ سے کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سپر ہٹ ہوگیا- ٹھیک ایک سال بعد عاطف اسلم نے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور آج تک وہ وہاں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا رہے ہیں- اس تمام عرصے کے دوران عاطف اسلم کے بھی ظاہری روپ میں مثبت تبدیلی واقع ہوئی جس نے انہیں پرکشش بنا دیا-

آمنہ الیاس
دلکش نظر آنے والی آمنہ الیاس سال 2011 اور 2012 میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں ماڈل آف دی ائیر کے لیے نامزد ہوچکی ہیں- اگرچہ آمنہ الیاس ماضی میں ایک کامیاب ترین ماڈل رہ چکی ہیں لیکن آمنہ کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ شہرت اپنی پہلی فلم زندہ بھاگ میں اپنی فنکاری کی جوہر دکھانے سے حاصل ہوئی- گزرتے وقت کے ساتھ آمنہ الیاس کے رنگ و روپ میں آنے والی پرکشش تبدیلی بھی کسی وضاحت کی محتاج نہیں ہے-

مومنہ مستحسن
مومنہ نے کوک اسٹوڈیو کے نویں سیزن میں اپنے شاندار گلوکاری کے ذریعے مقبولیت حاصل کی- انہوں نے نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے آفریں آفریں پر راحت فتح علی خان کے ساتھ مل کر اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کو متاثر کیا- اس دنیا میں قدم رکھتے ہی مومنہ مستحسن نے خوش شکل اور خوش لباس دکھائی دینے پر کافی محنت کی- مومنہ نے اپنے بالوں کا رنگ اور اسٹائل بھی تبدیل کردیا- اگر آپ مومنہ کی شہرت حاصل کرنے سے قبل کھینچی جانے والی تصاویر دیکھیں گے تو آپ کو ان پر یقین نہیں آئے گا-

عمران عباس
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مشہور فنکار عمران عباس میں کے ظاہری رنگ و روپ وغیرہ میں ماضی کے مقابلے میں اب بڑی پیمانے پر تبدیلی واقع ہوچکی ہے- عمران عباس نے اپنے کیریر کا آغاز سال 2003 میں پاکستانی ڈراموں سے کیا- سال 2013 میں لالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک سال بعد بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں جاپہنچے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں