35

امریکہ ٗپاکستانی سفارتی عملہ پر نئی پابندیاں لگنے کا امکان

اسلام آباد۔امریکہ پاکستان کے سفارتی عملہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے لگا ہے، جس کے مطابق پاکستانی سفارتی عملہ سفارتخانہ کی 40کلومیڑ کی حدود میں رہنے کا پابند ہوگا، اور 40کلومیٹر کی حدود سے باہر جانے کیلئے عملے کو اجازت درکار ہوگی۔

منگل کو ذرائع کے مطابق امریکہ پاکستان پر نئی سفارتی حدود و قیود عائد کرنے پر غور کررہا ہے، ان پابندیوں کا اطلاق سفارتی عملے پر ہوگا اور یہ یکم مئی سے نافذ کئے جانے کا امکان ہے، ان پابندیوں کے مطابق پاکستانی عملہ سفارتخانہ کے 40کلو میڑ کی حدود میں گھوم سکتا ہے، 40کلو میٹر سے باہر جانے کیلئے سفارتی عملے کو اجازت درکار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں