52

شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں رابط مہم کا آغاز

پشاور۔مسلم لیگ ن کامرکزی صدر منتخب ہونے کے بعدمیاں شہباز شریف آج سے خیبرپختونخوا میں رابطہ مہم کاآغاز کررہے ہیں اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وہ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ن لیگ کے مرکزی صدر کی حیثیت سے خیبرپختونخوا اور پشاور کایہ ان کاپہلا دورہ ہے ذرائع کے مطابق اپنے خطا ب میں وہ صوبہ میں رابطہ مہم کے حوالہ سے کارکنوں کو مستقبل کالائحہ عمل دیں گے ۔

جبکہ صوبائی رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کومزید فعال بنانے اور صوبہ بھرمیں کارکنوں کو متحرک کرنے کے حوالہ سے صلاح ومشورہ بھی کریں گے پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے دورے کے بعد پارٹی کے مرکزی صدر کے صوبائی دوروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں