47

ایپل آئی فون 8 اور 8 پلس کا نیا ایڈیشن متعارف

ایپل کمپنی نے آئی فون 8 اور 8 پلس کا خصوصی ایڈیشن متعارف کرتے ہوئے اسے دلکش سرخ رنگ میں پیش کردیا۔ایپل کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز غیر متوقع طور پر اعلان کیا گیا کہ نئے سرخ رنگ کا آئی فون متعارف کیا جارہا ہے-اس نئے ورژن کو متعارف کروانے کا مقصد افریقا میں ایچ آئی وی ریڈ پروگرام کے تحت ایڈز سے مقابلے کے لیے فنڈز وصول کرنا ہے۔اس سے قبل بھی گزشتہ برس آئی فون 7 اور 7 پلس کو سرخ رنگ میں پیش کیا گیا تھا جب کہ اس مرتبہ آئی فون 8 اور 8 پلس کو سرخ رنگ میں متعارف کیا گیا ہے۔آئی فون کے خصوصی ایڈیشن میں صرف رنگ کا اضافہ ہے جب کہ فیچرز آئی فون 8 اور 8 پلس والے ہی موجود ہیں۔فی الحال آئی فون کا خصوصی ایڈیشن کل سے آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے جب کہ جمعہ 13 اپریل سے یہ آئی فون اسٹور پر دستیاب ہوگا۔خیال رہے کہ فی الحال آئی فون کا خصوصی ایڈیشن چند ممالک میں دستیاب ہے لیکن دنیا بھر میں اس کی خرید جلد ممکن ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں