25

متاثر کن خواتین

ہر شخص ہی اپنی زندگی میں کسی سے ضرور متاثر ہوتا ہے اور اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ لوگ اداکاروں سے بھی خاصے متاثر رہتے ہیں۔
اس ہی حوالے سے انٹرنیشنل ویب سائٹ نے 35 ممالک کے درمیان ایک سروے کیا جہاں تقریباً 37 ہزار افراد سے سوال کیا گیا کہ وہ کس ایک مشہور خاتون سے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟جس کے بعد اس سروے میں بولی وڈ اداکارائیں ایشوریا رائے بچن، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ایشوریا رائے بچن متاثر کن خواتین کی فہرست میں 11ویں، پریانکا چوپڑا 12ویں جبکہ دپیکا پڈوکون 13ویں نمبر پر موجود رہیں۔اس سروے میں ہولی وڈ اداکارہ اینجیلینا جولی سر فہرست رہیں، جبکہ دوسری پوزیشن مشیل اوباما نے حاصل کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لسٹ میں پاکستانی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایشوریا، پریانکا اور دپیکا سے آگے رہ کر فہرست میں 7ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں