45

لنکا ڈھانے نکلی

ماڈل عروسہ جاوید سری لنکا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ان دنوں زیادہ تر وقت سیروتفریح میں گزار رہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ فوری طور پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئرکررہی ہیں-عروسہ جاوید ا س سے پہلے بھی کئی ممالک کی سیر کرچکی ہیں اور اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے شروع ہی سے سیاحت کا بہت شوق ہے میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کرچکی ہوں جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک بھی دیکھ چکی ہوں.اس بار میں نے سری لنکا کا انتخاب کیا کیونکہ یہ بہت خوبصورت ملک ہے جہاں ہر طرح کے نظارے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں