58

آگرہ میں تیز آندھی سے تاج محل کے مینار متاثر

آگرہ ۔بھارت کے شہرآگرہ میں گذشتہ شب تیزآندھی کے باعث تاج محل کوجزوی نقصان پہنچا محل کے جنوبی مینار اور شاہی دروازے متاثر ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 130کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلنے والی آندھی سے جنوبی میناراورشاہی دروازے متاثر ہوئے ہیں۔

آندھی کے سبب تاج محل جنوبی دروازی کامینارگرگیاجبکہ چھوٹاسفیدگنبدبھی متاثر ہوا ہے۔تاج محل کے مرکزی دروازہ روضہ کا12فٹ بلندمیناربھی آندھی سے گرگیا ۔واضح رہے2016میں بھی تاج محل کاایک مینارمتاثرہواتھا۔تاج محل بھارت کے شہر آگرہ میں واقع ایک مقبرہ ہے۔ اس کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں کرائی تھی۔یہ تقریباً 1648 میں مکمل تعمیر کیا گیا۔

اس کی تعمیراتی طرز فارسی، ترک، بھارتی اور اسلامی طرز تعمیر کے اجزا کا انوکھا ملاپ ہے۔ 1983 میں تاج محل کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور کلچر نے عالمی ثقافتی ورثے میں شمار کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسے عالمی ثقافتی ورثہ کی جامع تعریف حاصل کرنے والی، بہترین تعمیرات میں سے ایک بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں