56

نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ تکمیل کے آخری مراحل میں د اخل

پشاور۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تکمیل کے آخری مراحل میں ضلعی حکومت کے اہم منصوبے نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران خان‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ انجینئر ریاض احمد دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ضلع ناظم نے تکمیل کے آخری مراحل میں جاری نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کے اہم حصو ں کا دورہ کیا جبکہ موقع پر موجود تاجروں سے معلومات حاصل کیں ‘ضلع ناظم نے ڈائریکٹر کوارڈنیشن کو نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کے افتتاح سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کاکہناتھا کہ ضلعی حکومت کے میگا پراجیکٹ نمکمنڈی فوڈسٹریٹ تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا اور مہمانوں کو روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مکمل محفوظ ماحول فراہم کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں