61

بھارتی ہونے پر شرمسار

مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی کو بے حرمتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے نے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بالی وڈ سپر اسٹار کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

عامر خان، شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما،سنجے دت اور ہما قریشی نے آصفہ کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ہما قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے۔ پلے کارڈ پر لکھا ہے کہ وہ ہندوستانی ہونے پر شرمندہ ہیں اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ بچی کو بے حرمتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصفہ کی طرح اور کتنے بچے مذہب اور سیاست کے نام پر قربان کیے جائیں گے؟بالی وڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمارے جاگنے سے پہلے اور کتنے بچوں کو اس قسم کے ناقابل یقین جرائم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بہت شرمندہ ہوں اور یہ وقت سخت ایکشن لینے کا ہے اور ہم آصفہ اور انسانیت کے مقروض ہیں۔

PRIYANKA

@priyankachopra

How many more children like baby Asifa will be sacrificed at the intersect of religion & politics? How many more children will have to suffer unimaginable crimes before we wake up? I’m disgusted. It’s time for swift action. We owe it to Asifa and to humanity. .

بالی وڈ سپر اسٹار سجنے دت نے کہا کہ بطور معاشرہ ہم ناکام ہو چکے ہیں اور 8 سالہ بچی کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر بطور ایک والد میں غصے سے بھرا ہوا ہوں۔سنجے دت نے کہا کہ میری ہمدردیاں آصفہ کے خاندان کے ساتھ ہیں اور میں یہ قبول کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہوں کہ واقعی ہم نے یہ سب ہونے کی اجازت دی لیکن اب انصاف ہونا چاہیے۔

Sanjay Dutt

@duttsanjay

We have failed as a society! Being a father, I am shaken and filled with anger reading about what happened to a 8 year old kid. My heart goes out to Asifa’s family. I refuse to accept we really let THIS happen. Justice has to be served NOW.

انوشکا شرما نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل شیطانیت کی بد ترین مثال ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں ہم رہ رہے ہیں وہاں کیا ہو رہا ہے، جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔انوشکا نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایک انسان ہونے کے ناطے ہم کہاں جا رہے ہیں؟

Anushka Sharma

@AnushkaSharma

The cruelest form of evil is harming an innocent child. What is happening to the world we live in??? These people should be given the most severe punishment there is! Where are we heading as humanity?
Shaken to my core.

بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل پر میرا دل رو رہا ہے اور یہ واقعہ انسانیت کی توہین ہے۔بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل پر انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں