51

چین میں ستاروں کی کہکشاں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں8ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہوئے اورافتتاحی تقریب میں ر یڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز بیجنگ پہنچے ہیں۔چھ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں پیش کی جائینگی۔ان فلموں میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جن میں جیوری ایک مقابلے کا انعقاد کریگی اور جیتنے والی فلموں ، فنکاروں اور ہدایتکاروں کو ایوارڈزسے نوازا جائےگا۔ فلموں ستاروں کی کہکشاں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 22اپریل تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں