123

چکن پکوڑے پکانے کی آسان ترکیب

اجزاء

بون لیس چکن بوٹی دس عدد
بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
انڈے کی سفیدی دو عدد
باریک کٹی ہری مرچ چار عدد
ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد
کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب
پہلے بون لیس چکن بوٹی میں لہسن کے بغیر چھلے جوے اور ثابت کالی مرچ ڈال کر ابالیں اور بالکل باریک کرلیں۔

اب ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر تھوڑی پانی میں بھگو کر نرم کریں اور پانی نکال دیں۔

پھر چکن، بریڈ کرمبز، سلائسز، پسی لال مرچ، کٹی کالی مرچ، باریک کٹی ہری مرچ، کارن فلور، چاول کا آٹا، نمک اور انڈے کی سفیدی ملاکر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑید یر کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں تیار کیے ہوئے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔

جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں