35

نوجوان سائنسدان ڈاکٹر عبدالحمید کو عالمی ایکسیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر عبدالحمید کو جاپان کی اینڈو کرائن سوسائٹی کے اجلاس میں غیر معمولی سائنسی کام پیش کرنے پر ایکسیلنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک قومی اعزاز کی بات ہے۔

ڈاکٹر عبدالحمید پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی میں ڈاکٹر ایم حفیظ الرحمن کے تحقیقی گروپ سے منسلک ہیں، ان کی پی ایچ ڈی کی تحقیق بھی نئی انسولین سیکریٹوری کینڈی ڈیٹ مالیکولز کی دریافت پر مبنی ہے، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد اجمل خان، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن اوربین الاقوامی مرکز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر عبدالحمید کو اْن کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں