72

خیبر پختونخوا کے نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کیلئے 3نام ارسال

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے نگران حکومت نے صوبے کے نئے چیف سیکرٹری کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے تین افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ڈویژن کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ گریڈ 21پی اے ایس آفیسر یونس ڈھاگہ ٗ نعیم کامران اور ڈاکٹر محمد تاشفین کے نام خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے موصول ہوگئے ہیں۔

جن میں کسی ایک افسر کو خیبر پختونخوا میں بطور چیف سیکرٹری تعینا ت کیا جائے گا ۔ اس کا اعلامیہ آج بدھ کے روز جاری ہو نے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں افسران اس وقت اسلام آباد کی مختلف وزارتوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ موجودہ چیف سیکرٹری اعظم خان کی خدمات وفاق کے سپرد کی جا رہی ہیں جنہیں اسلام آباد میں ایک اہم وزارت کا سیکرٹری تعینات کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں