51

پشاور میں پھر کلین سویپ کریں گے ٗ پرویز خٹک

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ پارٹی الیکشن کے لیے پور ی طرح سے تیارہے ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

کارکن پارٹی امیدواروں کی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں وہ گذشتہ روز این اے اکتیس سے پارٹی کے امیدوار حاجی شوکت علی کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے با ت چیت کررہے تھے انہوں نے حاجی شوکت علی کو حلقہ این اے 31 پشاور سے پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارکبادی اس موقع پر نامزد امیدواران برائے پی کے 76،77،78 بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہاکہ میں . تمام نامزد امیدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تمام فیصلے میرٹ اور انصاف پر مبنی ہیں . انشااللہ ایک بار پھر پشاور میں کلین سویپ کریں گے پہلے بھی اپنے ووٹروں کو مایو س نہیں کیاتھا اور آئندہ بھی ان کو مایوس نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں