53

سوشل میڈیا پر تنقید ٗ تحریک انصاف وضاحت پر مجبور

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیاپرجاری تنقید کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے وضاحت دینے پر مجبورہوگئی ہے ا س سلسلہ میں اس نے وضاحت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے جاری کردہ 178پارٹی ٹکٹوں میں سے زیادہ تر پارٹی کے پرانے کارکنوں کو دیئے گئے ہیں ۔

نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کاالزام غلط ہے پارٹی ذرائع کے مطابق 178میں سے 104ٹکٹ پارٹی کے پرانے اورنظریاتی کارکنوں کے دیئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سے آنے والوں کو بائیس اور پی پی پی سے آنے والوں کو اٹھارہ ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح 34ٹکٹ پارٹی میں شامل ہونے والے سابق آزاد اراکین کو جاری کیے گئے ہیں یوں نئے آنے والوں کو مجموعی طورپر 74ٹکٹ قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب کے لیے جاری کیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں