86

میشا شفیع کو نازیبا الفاظ کے استعمال سے روک دیا

لاہور۔سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کو گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا۔لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے۔

میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جس کے باعث پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی لہٰذا عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا جبکہ میشا شفیع کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں