38

پشاور میں ڈینگی وائرس نے پھر سر اٹھا لیا

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زر ولی ولد ہاشم علی عمر 58 سال یونین کونسل اچینی پشاور کے خون کے نمونے میں ڈینگی وائرس پایا گیاہے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم مریض کے علاقے میں پہنچی تو وہاں پر مزید 3 افراد بھی ڈینگی سے متاثر تھے۔

جبکہ متاثرہ افراد کے گھروں سمیت علاقے کے 10 مزید گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیامحکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ افراد کے گھروں سمیت آس پاس 50 گھروں میں سپرے کیا اور ڈینگی لاروا تلف کیاواضح رہے کہ صوبہ بھر میں رواں سال 22 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 16 مریض دوسرے صوبوں میں ڈینگی سے متاثر ہوئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں